پاکستان
Trending

عالمی بحران کا اثر: وزیراعظم کا بڑا ایکشن، پٹرولیم قیمتوں کی نگرانی کے لیے 18 رکنی ‘ہائی پاورڈ’ کمیٹی تشکیل

 

اسلام آباد : ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ہولناک حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے پاکستان کو ہنگامی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ اس سنگین بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کی ساخت اور قیادت وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، اس ‘ہائی پاورڈ’ کمیٹی کی کمان وزیرِ خزانہ کے سپرد کی گئی ہے۔ کمیٹی میں ملک کے اہم ترین مالیاتی اور انتظامی اداروں کے سربراہان شامل ہیں، جن میں درج ذیل نمایاں ہیں:

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام، اوگرا (OGRA) کے نمائندے، ایف بی آر (FBR) کے افسران، وزارتِ پٹرولیم کے مقتدر عہدیدار
حساس ادارے بھی شامل حکومتی حکمتِ عملی میں ایک بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پہلی بار حساس اداروں کے نمائندوں کو بھی اس کمیٹی کا باقاعدہ حصہ بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ بحران اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button