بین الاقوامی
Trending

سائبر وار: پاکستان سائبر فورس کا بھارت کو منہ توڑ جواب، معروف بھارتی نیوز چینل ’اے بی پی‘ ہیک ، بھارتی میڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا

 

لاہور/نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ میں پاکستان سائبر فورس نے مودی سرکار کو دھول چٹا دی۔ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے بڑے نیوز نیٹ ورک ’اے بی پی نیوز‘ (ABP News) کے سسٹم میں نقب لگا کر اسے مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا اور بھارتی میڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا۔
بھارتی اسکرینوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا راج پاکستانی ہیکرز نے بھارتی چینل کی نشریات معطل کر کے اسکرین پر پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں خصوصی مواد چلا دیا۔ بھارتی ناظرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ان کے ٹی وی سیٹس پر بھارتی پروپیگنڈے کے بجائے پاکستانی ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور پاکستان کی دفاعی قوت کی ویڈیوز نشر ہونے لگیں۔
’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج سائبر حملے کے دوران بھارتی نیوز چینل کی اسکرین پر بڑے حروف میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کا نعرہ نمایاں رہا۔ پاکستانی ہیکرز نے اس کامیاب کارروائی کے ذریعے واشگاف پیغام دیا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی سائبر فورس ہمہ وقت تیار ہے۔
بھارتی میڈیا ہاؤسز میں کھلبلی اس غیر متوقع سائبر حملے نے بھارتی سیکیورٹی اداروں اور آئی ٹی ماہرین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا ہاؤسز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تاحال چینل کی انتظامیہ سسٹم کو مکمل طور پر بحال کرنے اور اس عالمی ہزیمت کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم پاکستانی ہیکرز نے ڈیجیٹل محاذ پر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button