پاکستان
Trending

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم منظور، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔ ترمیم کے حق میں 233 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 4 ارکان نے مخالفت کی۔

ایوان میں شق وار ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے حکومتی طرزِ عمل پر شدید احتجاج کیا، شور شرابا کیا اور بعد ازاں اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

ترمیم کی منظوری کے ساتھ ہی آئینی عدالت کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جسے حکومت ایک تاریخی سنگِ میل قرار دے رہی ہے۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی آئینی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button