پاکستان
Trending

اے پی ایس کے شہداء کی قربانی کو یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے:وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 144 معصوم طلبہ، اساتذہ اور عملے کی قربانی پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے بغیر مکمل انصاف حاصل نہیں کر سکتی۔

سانحہ اے پی ایس کی گیارہویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ سانحہ قوم کے لیے ایک دردناک آزمائش تھا، مگر اس نے قومی حوصلے کو کمزور نہیں کیا۔ آج بھی پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button