پاکستان
Trending

آئی ایم ایف کا 160 روپے لیوی ہدف: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اعتراف کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ دراصل حکومت کی معاشی مجبوری ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت لیوی کو 160 روپے فی لیٹر تک پہنچانا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر مملکت نے ملکی معاشی صورتحال اور قیمتوں کے تعین پر اہم انکشافات کیے۔ علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی قیمتوں سے زیادہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) میں اضافہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ ہے کہ ریونیو بڑھانے کے لیے پٹرولیم لیوی کو ہر صورت 160 روپے کی سطح تک لے جایا جائے۔
وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد ملکی معیشت کی بقا کے لیے ضروری ہے، اسی لیے لیوی بڑھانا حکومت کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم کے اس بیان نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ حکومت اس فرق کو ‘لیوی’ کی مد میں جمع کر کے اپنے خزانے کو بھرنے اور آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button