پاکستان
Trending

بھارتی الزام تراشی مضحکہ خیز، پہلگام بھارتی فوج کا اپنا مرکز ہے: عطا اللہ تارڑ کا ‘معرکہ حق’ تقریب سے خطاب

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کے "اندرونی مسئلہ” والے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی تنازع ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں پنہاں ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں ریکارڈ پر موجود ہیں، بھارت اسے اپنا داخلی معاملہ قرار دے کر عالمی قوانین سے روگردانی نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر نے بھارتی الزامات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا علاقہ سرحد سے دور بھارتی فوج کے حصار میں واقع ہے، وہاں ہونے والے کسی بھی واقعے کی تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر جارحیت مسلط کی ہے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کے طور پر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی داخلی دہشت گردی اور مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرتا ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے ‘معرکہ حق’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم دہرایا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button