پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا محنت کشوں کے لیے بڑا ریلیف: مریم نواز نے 720 رہائشی فلیٹس کے مالکانہ حقوق دے دیے

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبے کے تحت رہائشی فلیٹس کی تقسیم کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کر دیے ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے 720 مستحق مزدور خاندانوں کو چھت فراہم کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ایک فلیٹ پر 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، مگر مزدوروں کو یہ گھر مفت دیے جا رہے ہیں۔ٹیکسلا میں زیرِ تعمیر 500 گھروں کی جلد تکمیل اور تقسیم کی نوید بھی سنائی گئی۔ محنت کش طبقے کی معاشی مدد کے لیے 40 ارب روپے کے فنڈز سے راشن کارڈز کا اجرا کیا گیا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں حکومت کی غیر معمولی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے محض 15 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ایک لاکھ خاندانوں کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ پروگرام کے ذریعے چھت فراہم کی ہے۔ اپنا گھر اللہ کی نعمت ہے، اور موجودہ مہنگائی میں مزدور کا اپنا گھر بنانا ناممکن ہو چکا تھا، جسے ہم نے ممکن بنایا۔
وزیراعلیٰ نے "ستھرا پنجاب” مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کی دھوم اب دنیا بھر میں ہے اور اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا کر صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ غریب اور محنت کش طبقہ حکومت کی ہر پالیسی کا مرکز و محور رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button