پاکستان
Trending

بنی گالہ اور اڈیالہ کے چکر لگانے والوں کے پاس کوئی وژن نہیں، مریم نواز کے ترقیاتی ماڈل کو آذربائیجان میں بھی تسلیم کیا گیا: عظمیٰ بخاری

 

لاہور: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے آذربائیجان کے تاریخی دورے کے دوران صوبے کی ترقی کا جو جدید روڈ میپ پیش کیا ہے، اسے عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے دورے پر تنقید کرنے والے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، "عالمی برادری صرف کام کرنے والوں کو عزت دیتی ہے۔ جنہوں نے اپنے پورے دورِ اقتدار میں عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، انہیں دنیا اپنے ہاں کیوں مدعو کرے گی؟ کیا کسی کو بین الاقوامی سطح پر یہ پوچھنے کے لیے بلایا جاتا ہے کہ آپ نے بنی گالہ اور اڈیالہ جیل کے کتنے چکر کاٹے ہیں؟”

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے حکومت کی حالیہ عوامی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم کے تحت اس وقت ایک لاکھ غریب خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے یہ بڑا اعلان بھی کیا کہ دیہی عوام کو شہروں جیسی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے 2 ہزار سے زائد پسماندہ دیہات کو ہنگامی بنیادوں پر ‘ماڈل ولیج’ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button