پاکستان
Trending

علاقائی امن کے لیے پاکستان کا بڑا سفارتی اقدام؛ وزیراعظم شہباز شریف کل بیجنگ پہنچیں گے، دفترِ خارجہ

 

اسلام آباد:ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 26 مئی تک چین کا انتہائی اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ چینی صدر اور وزیرِ اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ سٹراتیجک تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا سفارتی مشن پوری تندہی سے جاری ہے، جسے چین اور دیگر اتحادی ممالک کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ انہوں نے حالیہ علاقائی رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے امیرِ قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جبکہ وزیرِ داخلہ نے بھی تہران کے دو اہم دورے کیے ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر حالیہ ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری قیادت پر جاری بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم پر پاکستان اپنے شدید احتجاج اور مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button