پاکستان
Trending

امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار؛ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ہم منصب سے 24 گھنٹوں میں دوسری بار تبادلۂ خیال

 

تہران :وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراغچی سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور اہم سفارتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات میں تہران اور واشنگٹن کے مابین جاری حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانے کے لیے حالیہ تجاویز پر غور کیا اور فریقین کے مابین باقی ماندہ اختلافی نکات کے حل کے ممکنہ راستوں پر بات چیت کی۔

سفارتی رابطوں کے اسی سلسلے میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے مابین ہونے والی یہ دوسری اہم نشست تھی، جس میں پاک-ایران دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، سرحدی انتظام کی مضبوطی اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button