پاکستان
Trending

آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں معاشی بریک تھرو کی امید؛ وزیراعظم کا 4 روزہ اہم ترین دورہ چین شروع

 

اسلام آباد : پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اہم وفاقی وزراء بھی اس اسٹریٹجک دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں سی پیک فیز ٹو کی پیشرفت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ ماہرینِ خارجہ امور کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی، اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کلیدی ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button