پاکستان
Trending

عوام کو مسلسل دوسرا بڑا معاشی ریلیف؛ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیک وقت نمایاں کمی

 

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
ایندھن کی نئی قیمتوں کا تقابلی جائزہ درج ذیل ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اب یہ 402 روپے 78 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ مسلسل دو ہفتوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں اس بڑی گراوٹ کے باعث عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور عام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button