پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشن ایران میں غیر معمولی پیش رفت، حتمی معاہدہ قریب: آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی کلیدی دورۂ ایران مکمل ہو گیا ہے، جس کے دوران تہران میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں حتمی امن معاہدے کی جانب بڑی اور انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور تعمیری رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے تفصیلی مذاکرات کیے۔ تہران میں آخری 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان اہم ترین ملاقاتوں میں 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس کے نتیجے میں حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ایرانی اعلیٰ قیادت نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کے کلیدی اور تعمیری کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button