واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی بحری گزرگاہوں اور علاقائی سیاست کے حوالے سے ایک نیا محاذ کھولتے ہوئے مسلم اکثریتی ملک عمان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے سخت گیر رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ عمان اپنا رویہ درست کرے ورنہ اسے بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آبنائے ہرمز کی حساس صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس اہم اسٹریٹجک روٹ پر کسی بھی ملک کا کنٹرول یا اجارہ داری قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور امریکہ اس صورتحال کو خود ہینڈل کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی صدر کی جانب سے ایک دیرینہ خلیجی اتحادی کو اس طرح کی براہِ راست وارننگ دینا، خطے میں امریکی پالیسی کے انتہائی جارحانہ رخ کو ظاہر کرتا ہے۔




