پاکستان
Trending

وفاق سب کام چھوڑ کر پہلے دیامر بھاشا ڈیم مکمل کرے:چلاس جلسے سے بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ

 

چلاس :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ووٹرز کو پارٹی کی تاریخی قربانیوں اور وفاقی وژن کی یاد دلاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیالے 7 جون کو خطے میں بھاری اکثریت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ چلاس میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جن کا منشور عوام دشمن ہے اور جو الیکشن کو اپنے حق میں "مینج” کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن پی پی پی صرف عوام کی طاقت پر بھروسہ کرتی ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھاملک کی چند سیاسی جماعتیں اپنے صوبوں میں ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے دعوے کرتی نہیں تھکتیں، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا، وہ صدر آصف علی زرداری کے وژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ ن لیگ والے بتائیں کہ اگر صدر زرداری ملک میں سی پیک (CPEC) نہ لاتے، تو لاہور کی اورنج ٹرین کہاں سے بنتی؟ آصف زرداری نے گوادر پورٹ چین کے حوالے کر کے ملک میں ترقی کی راہیں کھولیں اور ملک بھر میں صحت کا جال بچھایا۔
اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کے سیاسی محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا "2013 کے عام انتخابات میں ایک گہری سازش کے تحت پیپلز پارٹی کا راستہ روکا گیا اور ہمیں الیکشن میں ہرایا گیا۔ دیامر بھاشا ڈیم پر سب سے زیادہ اور حقیقی کام پیپلز پارٹی نے کیا تھا۔ اگر ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو یہ عظیم منصوبہ اب تک مکمل ہو کر فعال ہو چکا ہوتا۔ میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سب کام چھوڑ کر پہلے دیامر بھاشا ڈیم کو مکمل کرے۔
انہوں نے پارٹی کے تاریخی کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا اور ہم نے ہی گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقیقی حقوق اور شناخت دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تاریخ میں ایک نہیں، دو دو آمروں کا مقابلہ کیا ہے۔ ظالموں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے سمجھا تھا کہ پارٹی کا پرچم گر جائے گا، لیکن آصف زرداری نے دشمنوں کا یہ خواب چکنا چور کر دیا اور صدر بنتے ہی اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button