بشکیک : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس دوران پاکستان اور روس کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تاجک وزیرِ داخلہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے ہم منصبوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔




