پاکستان
Trending

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

 

پنجگور: بلوچستان کے علاقے کلی سوران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر بڑی دہشتگرد کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹرسائیکلیں اور آئی ای ڈی ڈیوائس برآمد کی گئی، جبکہ کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button