پاکستان
Trending

پنجاب کو ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ صوبے کے ہر شعبے اور محکمے کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ہر محکمہ ڈیجیٹل نظام کے تحت کام کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو صوبے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حکومتی امور کی نگرانی زیادہ مؤثر اور شفاف بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرتی ہیں، جبکہ حکومت کا مقصد پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا اہم مرکز بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button