پاکستان
Trending

بجٹ 2026-27 : وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کل معاشی روڈ میپ طے کریں گے

 

اسلام آباد : ملک کے معاشی مستقبل اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی ڈھانچے کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا فیصلہ کن اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ خصوصیت کے ساتھ شریک ہوں گے۔
اجلاس کا مرکزی ایجنڈا آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے وفاق اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی بجٹ اور پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ (PSI) کی حتمی منظوری دینا ہے۔ نئے مالی سال کے لیے ملک کے مجموعی معاشی و سماجی اعشاریوں اور جی ڈی پی گروتھ کے اہداف طے کیے جائیں گے۔
رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک CDWP اور ایکنک (ECNEC) کی کارکردگی اور میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ رپورٹ بھی پیش ہوگی۔
اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد صوبوں کے ترقیاتی پلانز کی منظوری دی جائے گی۔ یہ اجلاس آنے والے وفاقی بجٹ کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button