پاکستان
Trending

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا فارمولا فائنل: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اتحادی حکومت قائم کرنے پر رضا مندی

 

گلگت: گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے۔ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر خطے میں نئی اتحادی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین اقتدار کی منصفانہ تقسیم کے لیے وفاق کے سابقہ پی ڈی ایم (PDM) طرز کا ماڈل اپنایا گیا ہے۔ انتخابات میں اکثریتی کارکردگی کی بنیاد پر نئی صوبائی کابینہ کی 60 فیصد وزارتیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں گی۔
پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت 40 فیصد وزارتیں ن لیگ کو دی جائیں گی، جبکہ بعض دیگر اہم آئینی عہدوں پر بھی ن لیگ کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔دونوں جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سیاسی اشتراک کا مقصد گلگت بلتستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم کرنا ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button