پاکستان
Trending

پاک چین دوستی کے 75 سال: سی پیک صدر شی جن پنگ کے ‘ون بیلٹ ون روڈ’ کا بنیادی جزو ہے، عطا تارڑ

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ پر دونوں ممالک کے لازوال تعلقات کو خطے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ وقت کی ہر دھوپ چھاؤں میں مضبوط رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک چین گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور پاکستانی قیادت اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے۔
پاکستان اور چین کی نہ صرف سرحدیں آپس میں ملتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین دلوں کے گہرے روابط موجود ہیں۔ عطا تارڑ نے زور دے کر کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC)، چینی صدر شی جن پنگ کے عظیم الشان وژن ‘ایک خطہ، ایک سڑک’ (Belt and Road Initiative) کا سب سے اہم اور بنیادی جزو ہے جو دونوں ملکوں کی مشترکہ ترقی کا ضامن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button