پاکستان
Trending

پنجاب بجٹ: ریونیو میں اضافہ، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی بریفنگ

 

لاہور: پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ صوبے کا ریونیو 519 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی اور تمام ترقیاتی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گئے ہیں۔

حکومت کے مطابق موجودہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد کم رکھا گیا ہے، تاہم اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ادارہ جاتی گورننس میں بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں، جبکہ گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر ضروری اسکیمیں ختم کی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سال ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button