بین الاقوامی
Trending

عراقچی کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل، ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق پالیسی واضح کردی

 

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحری راستے سے گزرنے پر معاوضے کی بات درست ہے، تاہم 20 فیصد ٹول ٹیکس کی تجویز مناسب نہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض منصفانہ معاوضے کا طریقہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کا محافظ ہے اور اپنے کردار کو برقرار رکھے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کے مطابق ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے واضح پالیسی رکھتا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے عالمی توانائی کی بڑی مقدار کی ترسیل ہوتی ہے، اسی لیے اس خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button