اسلام آباد :صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں قومی اعزاز، استعفیٰ اور تقرری سے متعلق فیصلے شامل ہیں۔
صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، جبکہ ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔
تینوں سمریوں کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر آئینی طریقہ کار کے تحت دی گئی۔




