نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی میں ہونے والی عالمی اے آئی کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پاکستان کے ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نائب وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں ٹیکنالوجی، تحقیق اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔




