مظفرآباد: آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ باغ کی 3 جبکہ حویلی کی ایک نشست پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
حلقہ ایل اے 14 غربی باغ، ایل اے 15 وسطی باغ اور ایل اے 16 شرقی باغ میں 73 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
تینوں حلقوں میں 3 لاکھ 42 ہزار 857 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سکیورٹی اور دیگر ناگزیر وجوہات کے باعث ضلع پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔




