اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ ہوا، جو ملکی معیشت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور ان کے مسلسل تعاون کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو قومی معاشی دھارے کا قیمتی حصہ قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔




