پاکستان
Trending

مریم نواز سے آکسفورڈ پریس کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا اور نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وفد نے پنجاب میں فروغِ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button