پاکستان
Trending

اسرائیلی آبادکاری کا پھیلاؤ دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاکستان

 

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع میں غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق آبادکاری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آبادیاتی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

پاکستانی مندوب نے فلسطینی محصولات روکے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ روکے گئے فنڈز فوری جاری کیے جائیں، کیونکہ محصولات کی بندش فلسطینی اداروں کی کارکردگی اور بنیادی خدمات کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قائمہ حیثیت کا احترام کیا جائے اور مقدس مقام کی موجودہ حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے۔ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور دو ریاستی حل کے لیے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button