پاکستان
Trending

کریئیٹویٹی اور انوویشن کے فروغ میں جامعات کا کردار اہم ہے، چیئرمین ایچ ای سی

 

لاہور: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد تعلیم کی فراہمی کے ساتھ تحقیق، تخلیقی سوچ اور نئی چیزوں کی تخلیق کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ضرورت صرف ان کی صلاحیتوں کو درست سمت دینے کی ہے۔

’سی پاکستان 2026‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریئیٹویٹی اور انوویشن جامعات کے ذریعے پروان چڑھتی ہیں۔ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ طلبہ کو نئے آئیڈیاز پر کام کرنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، جس کے باعث جامعات کو بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔ جدید تعلیم کے ساتھ تحقیق اور عملی تربیت پر توجہ دے کر نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ نوجوانوں کو اگر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نئے منصوبوں پر کام کرنے کے مواقع دیے جائیں تو وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط کرکے نوجوانوں کے لیے روزگار، کاروبار اور تحقیق کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button