پاکستان
Trending

پنجاب میں طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا منصوبہ، 2 ہزار 721 اسکولوں میں کروم بکس فراہم ہوں گی

 

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے روشناس کرانے کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے پر پیش رفت شروع کردی ہے۔

منصوبے کے تحت صوبے کے 2 ہزار 721 ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گوگل کروم بکس فراہم کی جائیں گی، تاکہ طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آسکیں اور وہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرسکیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے منصوبے کی منظوری کے لیے اسے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 3 ارب روپے خرچ ہوں گے، جبکہ اسے جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button