پاکستان
Trending

پنجاب نے گڈ گورننس کا معیار قائم کردیا، مخالفین تنقید کے بجائے سیکھیں: عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے اور خلوصِ نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوگوں کو کام کرنے، گڈ گورننس اور میرٹ یقینی بنانے کا طریقہ سکھایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کردیا ہے، جہاں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور مستحق مریضوں کو یہ علاج 100 فیصد مفت دیا جائے گا۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کیے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مریم نواز جلد پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہی ہیں، جو ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پاکستان بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی دو سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button