پاکستان
Trending

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی طریقے اپنائے جائیں، وزیراعظم

 

لاہور :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں زرعی اصلاحات اور شعبے کی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے جامع قومی نظام تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے زرعی تحقیق کے اداروں کو مزید مؤثر بنانے اور تحقیق کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے چین سے زرعی تربیت حاصل کرکے واپس آنے والے طلبہ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے رواں سال چین میں زرعی تربیت کے لیے طلبہ کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں نامیاتی کاشتکاری کے فروغ، فصلوں کی نگرانی اور کیڑوں و پودوں کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button