مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والی مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کو وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے اور ان کے انتخاب کے امکانات روشن ہیں۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں کل ارکان ووٹنگ کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے، جس کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔




