اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ معصوم بچوں کی اموات پر دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
نواز شریف نے حکومت پر زور دیا کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 26, 2026
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سانحہ پمز پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔




