دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، قومی سکواڈ آج آرام کرے گا۔
پاکستان ویمن ٹیم کل ٹورنامنٹ سے قبل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ کھلاڑی کل سے میدان میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔




