بشکیک :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، جبکہ ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




