اسلام آباد: حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور مراد سعید سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی گرفتاری متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر، عبدالغنی، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، عمر تنویر بٹ اور مینا خان آفریدی کے خلاف جاری وارنٹس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریاں پہلے سے درج ایف آئی آرز اور عدالتوں کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹس کی بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی۔




