اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر اپنے مشترکہ مؤقف اور فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی پابندی کے فیصلے کی حمایت بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔




