پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو کا استقبال، گارڈ آف آنر پیش

 

اسلام آباد: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کا آغاز پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانوں سے ہوا، جس کے بعد مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے وفد کے ارکان کا مالدیپ کے صدر سے تعارف بھی کرایا۔

صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو گزشتہ شب تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری اور وزیر مملکت وجیہہ قمر نے ان کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button