پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور صدر مالدیپ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بزنس فورم میں مالدیپ کے کاروباری وفد کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کا فروغ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ کاروباری روابط میں اضافے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button