پاکستان
Trending

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ختم کرنے کا حکم، الیکشن شیڈول آج جاری کرنے کی ہدایت

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت کرانے کا حکم دیتے ہوئے انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کا مختصر حکمنامہ پڑھ کر سنایا، جس میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے متعلقہ قانون کے مطابق کرائے جائیں اور انتخابی شیڈول آج ہی جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی اس ہدایت کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور انتخابی عمل کے آئندہ مراحل سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button