کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، مانیٹری پالیسی کے نئے فیصلے میں شرح سود بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں شرح سود 11.5 فیصد ہے، تاہم اس میں ردوبدل یا موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کرے گی۔




