پاکستان
Trending

سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر پاک فوج کا اظہارِ افسوس، عسکری خدمات کو خراجِ عقیدت

 

راولپنڈی: سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

پاک افواج نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور ملک کے لیے انجام دی جانے والی عسکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button