پاکستان
Trending

پاکستان میں رواں ماہ کے آخر میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم دفاعی اجلاس، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوگی

 

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل اجلاس میں موجود ہوں گے۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، سٹریٹجک شراکت داری اور سیاسی روابط سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا اور سیاسی و عسکری سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

پاکستان میں اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی و سفارتی روابط کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button