بین الاقوامی
Trending

ایران پر حملے کی تیاریاں مکمل، امریکی فورسز ایک گھنٹے میں 38 پل نشانہ بنا سکتی ہیں: ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی ٹاسک فورس مکمل طور پر فعال ہے اور ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہداف کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فورسز ایک گھنٹے کے دوران 38 پل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تمام ضروری تیاریاں موجود ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا اور کہا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیشرفت ہوئی تو فوجی حملہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ ایک جانب فوجی آپشن کے لیے تیار رہنے کا دعویٰ کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب مذاکرات کے ذریعے معاملے کے حل کا امکان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button