راولپنڈی: نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں صحافتی برادری، میڈیا سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ربیعہ احسن گزشتہ روز اپنے بیڈروم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے واقعے میں قتل کے شبہ کے تحت مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے رکھا ہے، جبکہ موت کی وجوہات اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
دوسری جانب ربیعہ احسن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں اور صحافتی حلقوں کی شرکت کے باعث فضا سوگوار رہی۔




