پاکستان
Trending

سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب میں مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف، 9 ہزار چمنیاں نگرانی کے نظام سے منسلک، مریم اورنگزیب

 

لاہور :سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے کو سموگ سے پاک بنانے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 9 ہزار صنعتی چمنیوں پر انوائرمنٹل مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے گئے ہیں تاکہ آلودگی کے اخراج کی نگرانی کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صوبے میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کا نظام تک موجود نہیں تھا، تاہم اب فضائی آلودگی کی پیمائش اور نگرانی کے لیے انفراسٹرکچر قائم کر دیا گیا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا معاملہ براہِ راست انسانی صحت سے جڑا ہے، اس لیے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سموگ کی روک تھام کے لیے اینٹی سموگ گنز اور واٹر اسپرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ صوبے میں گرین کور بڑھانے پر بھی کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button