کوہاٹ: ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں غیر قانونی مائنز کے خلاف کارروائی پولیس کے لیے بڑے سانحے میں تبدیل ہو گئی، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم پر اچانک حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی حیدر زمان اور انسپکٹر مختیار سمیت 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ساتھ پانچ پولیس موبائل وینز کو بھی آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں متعدد حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔




