پاکستان
Trending

پنجاب میں ڈیجیٹل کاروبار کے فروغ کے لیے 95 کروڑ روپے سے زائد کا ای کامرس منصوبہ تیار

 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور آئی ٹی کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے ای کامرس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کے تحت نجی شعبے کی تجربہ کار کمپنی کے ذریعے آن لائن مارکیٹ پلیس چلائی جائے گی، جس کے ذریعے 2 ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ملکی اور عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کی منظور شدہ لاگت 53 کروڑ 29 لاکھ روپے تھی، جسے بڑھا کر 95 کروڑ 57 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

منصوبے کا مقصد کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کرنا، مصنوعات کی آن لائن فروخت کے مواقع بڑھانا اور پنجاب کے کاروباروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button